حیدرآباد و اطراف
حیدرآباد کے عثمانیہ دواخانہ میں 69 ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کورونا سے متاثر
حیدرآباد: 13؍جنوری (عصرحاضر) شہر حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال میں گزشتہ تین دنوں سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے ڈاکٹرز بھی اس عالمی وبا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ فی الحال عثمانیہ اسپتال میں 69 ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔
کورونا سے متاثر پائے جانے والوں میں 10 پوسٹ گریجویٹ طلبہ، 20 انڈر گریجویٹ میڈیکل طلبہ ایک اسوسی ایٹ پروفیسر،تین اسسٹنٹ پروفیسرز اور 35 ہوز سرجنس شامل ہیں۔ ان میں معمولی علامات پائی گئیں۔ان تمام کو گھر میں الگ تھلگ کردیا گیا۔