حیدرآباد و اطراف
وزیر اعلی کیرالہ پنارائی وجین کی پرگتی بھون میں کے سی آر سے ملاقات
حیدرآباد: 8؍جنوری (عصرحاضر) کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے پرگتی بھون حیدرآباد میں وزیر اعلی کے سی آر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کے سی آر نے سی پی ایم کے قومی رہنماوں کو پنارائی وجین کے ساتھ مدعو کیا جو دوپہر کے کھانے پر آئے تھے۔
سی پی ایم رہنما سیتارام ایچوری، پرکاش کارت، بالاکرشنن اور ایس آر پی ایم اے بابی نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ پرگتی بھون پہنچ کر کے سی آر کے ساتھ لنچ کیا۔کھانے کے بعد کیرالہ کے وزیراعلی پنارائی وجین اور سیتارام ایچوری نے وزیراعلی کے سی آر سے ملاقات کی۔ معلوم ہوا ہے کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین سی پی ایم سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے حیدرآباد پہنچے ہیں۔