جمعیۃ علماء ملک پیٹ کی اہم میٹنگ

حافظ و قاری محمد یونس علی خان جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ملک پیٹ کی اطلاع کے بموجب
جمعیۃ علماء ملک پیٹ کے اراکین عاملہ و منتظمہ اورارکان عام کی اہم میٹنگ ۱۷؍نومبر ر۲۰۱۹ء م ۱۹؍ربیع الاول ۱۴۴۱ ھ بروزاتوار بعد نماز عشاء مسجد اکبری ، اکبر باغ، ملک پیٹ میں زیر صدارت حافظ عبد المحصی کلیم صاحب صدر جمعیۃ علماء ملک پیٹ مقرر ہے۔
محترم و مکرم علماء کرام؍حفاظ عظام؍دینی و ملی خدام؍ہمدردانِ ملت سے گزارش ہےکہ تشریف لاکر آپنی قیمتی آرا ء سے نوازیں ۔ شرکاء اجلاس کے لئے طعام کا نظم رہے گا۔
نوٹ: انشاء اللہ وقت کی پابندی کی جائے گی۔ طعام 8:00 بجے شب ،میٹنگ 8:30تا 10:00بجے
خصوصی خطاب بعنوان "ملک و ملت کے لئے جمعیۃ علماء کی خدمات
حضرت مولانا سید نذیر احمد یونس قاسمی صاحب ، سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد
ایجنڈہ اجلاس
٭سابقہ روداد کی خواندگی
٭سیرت محسن انسانیت ﷺ مہم
٭مرکزی جلسہ سیرت محسن انسانیت ﷺ
کے انتظامات کی ترتیب
ٔ٭جمعیۃ علماء کی ممبر سازی مہم
٭دیگر امور باجازت صدر محترم
جاری کردہ :دفتر جمعیۃ علماء ملک پیٹ،مسجد اکبری ،اکبر باغ ،ملک پیٹ،حیدرآباد