حیدرآباد و اطراف

تلنگانہ میں جلد ہی تمام سہولیات سے لیس 288 بستی دواخانے قائم کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد: 28؍دسمبر (عصرحاضر) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) حدود میں بستی دواخانوں کو عوام کی جانب سے زبردست ردعمل ملنے کے بعد حکومت نے ریاست بھر کی میونسپلٹیوں میں 288 نئے بستی دواخانے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ تلنگانہ کے تمام قصبوں اور شہروں تک صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی توسیع سے متعلق ایک میٹنگ کے دوران لیا گیا۔ وزیر کے ٹی راما راؤ اور ہریش راؤ نے ڈاکٹر ماری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف تلنگانہ میں منعقدہ میٹنگ میں شرکت کی۔
حکومت 2 جون 2022 تک دو مرحلوں میں بستی دواخانہ قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ T-تشخیصی اقدام کے ذریعے بستی دواخانوں میں مفت 60 مختلف تشخیصی ٹیسٹ کرائے جائیں گے جہاں مریضوں کے نمونے متعلقہ بستی دواخانہ میں جمع کیے جائیں گے اور پروسیسنگ کے لیے قریبی سینٹرلائزڈ تشخیصی مرکز میں بھیجا جائے گا۔ ٹیسٹ کے نتائج اسی دن کی شام تک مل جائیں گے۔

اس وقت جی ایچ ایم سی حدود میں 256 بستی دواخانے ہیں اور نئی 288 سہولیات کے ساتھ ریاست میں بستی دواخانوں کی کل تعداد 544 تک پہنچ جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing