صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 29؍دسمبر سے حیدرآباد کے دورے پر
حیدرآباد: 21؍دسمبر (عصرحاضر) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 29؍دسمبر کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ صدر جمہوریہ سکندرآباد کے راشٹرپتی نیلائم میں 29 دسمبر سے 3 جنوری تک قیام کریں گے۔
صدر جمہوریہ کے دورہ کے پیش نظر ریاست کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے ضروری انتظامات کرنے کے لیے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ طلب کی۔ سومیش کمار نے متعلقہ حکام کو ضرورت پڑنے پر راشٹرپتی بھون کی طرف جانے والی سڑکوں کی مرمت کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
رام ناتھ کووند کا راشٹرپتی نیلائم کا دورہ روایتی ہے جہاں وہ سال میں ایک بار کم از کم تین دن قیام کرتے ہیں۔ وہ حیدرآباد میں حکیم پیٹ ایئرفورس اسٹیشن پہنچیں گے اور بعد میں بولارم میں راشٹرپتی نیلائم جائیں گے۔
راشٹرپتی نیلائم کی عمارت جو حیدرآباد کے نظام کی ملکیت تھی ہندوستان کی آزادی کے بعد حکومت نے اپنے قبضے میں لے لی تھی۔