آئینۂ دکن

دارالشفاء گراؤنڈ حیدرآباد میں خواتین کا دو روزہ احتجاجی دھرنا 25؍جنوری سے

حیدرآباد: 21؍جنوری (عصر حاضر) جامع مسجد دارالشفاء کے روبرو گراؤنڈ پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام سی اے اے‘ این آر سی اور این پی آر کے خلاف خواتین کا دو روزہ احتجاجی دھرنا بتاریخ 25؍جنوری بروزِ ہفتہ اتوار منعقد ہوگا۔ جس کی قیادت ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ انچارج ویمنس وینگ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ فرمائیں گی جبکہ ڈاکٹر نیر فروزاں اس کی نگران ہوگی۔ اس احتجاج کو پروفیسر جویریہ‘ محترمہ عقیلہ خاموشی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ‘ ایڈوکیٹ دیویا‘ محترمہ انیس عائشہ تعمیر ملت‘ محترم عائشہ جبین‘ محترم آفرین فاطمہ اسٹوڈنٹ لیڈر‘ محترمہ کرشمہ‘ محترمہ ہدی ملک صاحبہ لکچرر‘ محترمہ رفیعہ نوشین‘ محترمہ ماریہ‘ سماجی کارکن‘ ایڈوکیٹ قدسیہ‘ محترمہ خالدہ پروین سماجی کارکن اس احتجاج کے آرگنائزر ہوں گے۔ جناب مشتاق ملک کنوینر جے اے سی نے خواتین سے موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×