آئینۂ دکن

کوکٹ پلی ڈگری کالج پر طلبہ اور اے بی وی پی کارکنوں کا احتجاج، کالج کی نئی عمارت فوری تعمیر کرنے کا مطالبہ

کوکٹ پلی: 9؍نومبر (عصرحاضر) شہرحیدرآباد میں کوکٹ پلی سرکاری ڈگری کالج کی عمارت کی فوری تعمیر کے ذریعہ بنیادی سہولیات فراہم کرنے کامطالبہ کو لیکر طلبہ کے ساتھ ساتھ اے بی وی پی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔

ان طلبہ کی بڑی تعداد نے کلاسس کابائیکاٹ کرتے ہوئے اصل باب الداخلہ کے قریب پلے کارڈس کے ساتھ احتجاج کیا۔انہوں نے اس موقع پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ 2016میں کالج کی نئی عمارت منظورکی گئی تھی تاہم ہنوز اس کا کام شروع نہیں کیاجاسکا۔
انہوں نے سوال کیاکہ کالج کی نئی عمارت کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟اے بی وی پی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن ونود نے کہا کہ کالج کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
اے بی وی پی کے لیڈر نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت فوری طورپر کالج کی عمارت کو تعمیر نہیں کرے گی تو وزیراعلی کے کیمپ آفس پرگتی بھون کا محاصرہ کیاجائے گا۔ طلبہ نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صرف باتیں کرتی ہے اور ترقی کے کوئی کام نہیں کئے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×