آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ حیدرآباد کے زیراہتمام جلسۂ سیرتِ تاجدار مدینہ محمد عربیﷺ

حیدرآباد: یکم؍اکتوبر (پریس ریلیز) حافظ سید احمد آصف کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ حیدرآباد کے زیراہتمام عظیم الشان فقید المثال جلسہ عام بصدارت عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی صاحب دامت برکاتہم (صدر جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ وآندھرا) بعنوان سیرتِ تاجدارِ مدینہ محمد عربیﷺ بتاریخ 3 اکتوبر 2021؁ء بروز اتوار بعد نماز عشاء بمقام مسجد صحابہؓ بی بی آمنہؓ رحمت نگر جواہر نگر یوسف گوڑہ نزد کرشنا کانت پارک حیدرآباد منعقد کیا جارہا ہے؛ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطیبِ ذیشان حضرت مولانا پی ایم مزمل رشادی والاجاہی نقشبندی دامت برکاتہم (خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور) و مجاہد ملت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کاما ریڈی بصیرت افروز خطاب فرمائیں گے، واضح رہے کہ نماز عشاء ٹھیک 8 بجے ہوگی انشاء اللہ۔
جمیع اراکین جمعیۃ علماء حلقۂ یوسف گوڑہ وانتظامی کمیٹی مسجد صحابہؓ بی بی آمنہؓ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی پرخلوص گزارش کی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×