آئینۂ دکن

ممتاز عالمِ دین مولانا پیر صلاح الدین سیفی نقشبندی کی آج حیدرآباد آمد

حیدرآباد: 25؍ستمبر (پریس ریلیز) حافظ شیخ شبیر فیضی جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ کی اطلاع کے بموجب ممتاز عالم دین حضرت مولانا پیر صلاح الدین سیفی نقشبندی صاحب مدظلہ کا آج بتاریخ 25؍ستمبر بروزِ ہفتہ بعد نمازِ مغرب بمقام جامع مسجد صالحین جهانگیرآباد چوراہا بنڈلہ گوڑہ چندرائن گٹہ میں ان شاء الله اصلاحی خطاب ہوگا۔ اس پروگرام کی سرپرستی مولانا محمد بانعیم مظاہری مدظلہ نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا فرمائیں گے جبکہ نگرانی الحاج عثمان سعدی صاحب فرمائیں گے۔ اس مجلس کا آغاز حافظ عمران بن ہاشم عبیس خطیب مسجد صالحین کی قرأت کلامِ پاک سے ہوگا جبکہ اس موقع پر حافظ محمد سمیر الدین استاذ مدرسہ سبیل الفلاح نعتِ پاک کا نذرانہ پیش فرمائیں گے۔ تمام مرید و معتقدین سے کثیر تعداد میں نمازِ مغرب سے قبل مسجد صالحین پہنچنے کی درخواست ہے۔مزید تفصیلات کے لیے 9985032505, 9440344632

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×