آئینۂ دکن

حیدرآباد میں ماہِ نومبر کے اوائل سے امریکی قونصل خانہ کی سرگرمیوں کی بحالی ممکن

حیدرآباد: 21؍ستمبر (عصرحاضر) امریکہ کی جانب سے ہندستانی مسافرین پر عائد سفری تحدیدات کو برخواست کرنے کے سلسلہ میں دیئے جانے والے اشاروں اور نومبر کے اوائل سے ٹیکہ حاصل کرنے والے ہندستانی شہریوں کو امریکہ میں داخلہ کی اجازت دیئے جانے کے منصوبہ کے منظر عام پر آنے کے بعد اب کہا جار ہاہے کہ نومبر کے اوائل سے ہی حیدرآباد میں واقع امریکی قونصل خانہ میں معمول کے مطابق ویزا کے لئے درخواست داخل کرنے والوں کے لئے انٹرویو منعقد کئے جائیں گے۔ بتایاجاتا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے فیصلہ کے بعد ہندوستان میں موجود امریکی سفارتی دفاتر میں بھی کام کاج کو بہتر انداز میں معمول کے مطابق لانے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نومبر کے اوائل یا اواخر میں امریکی قونصل خانہ میں ویزا کے لئے درخواستوں کی وصولی اور انٹرویو کے انعقاد کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ کورونا وائرس وباء کے سبب عائد پابندیوں کی وجہ سے امریکی قونصل خانہ کی جانب سے صرف طلبہ کے لئے جو امریکی جامعات میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ان کے انٹرویو منعقد کرتے ہوئے ویزوں کی اجرائی عمل میں لائی جا رہی تھی لیکن اب نومبر کے اواخر میں تمام کے لئے امریکی ویزو کی اجرائی کے عمل کے آغاز کی توقع کی جا رہی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ امریکی قونصل خانہ کی جانب سے سابق میں جن لوگوں نے درخواستیں داخل کرنے کے بعد سے انہیں انٹرویو کی تاریخ نہ ملنے کے سبب انٹرویو نہیں کیا گیا ہے ان کے انٹرویوکو یقینی بنایا جائے گا اور اس کے بعد ہی نئے انٹرویو کے لئے وقت کی فراہمی عمل میں لائی جائے گی لیکن اس دوران اگر کوئی درخواست گذار جلد روانہ ہونا چاہتے ہیں اور انہیں کوئی ایمرجنسی بالخصوص طبی ایمرجنسی کی صورتحال کا سامنا ہے تو انہیں ترجیح دی جائے گی ۔امریکی قونصل خانہ کے ذرائع کے مطابق تمام زمروں کے ویزوں کے لئے درخواستوں کی وصولی اور انٹرویو کے لئے وقت فراہم کرنے کے سلسلہ میں جو منصوبہ تیار کیا جا رہاہے اس منصوبہ کے تحت بھی صرف انہی افراد اور درخواست گذاروں کو انٹرویو کے لئے قونصل خانہ میں داخلہ کی اجازت حاصل رہے گی جنہوں نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے مکمل طور پر ٹیکہ اندازی کروا ئی ہے علاوہ ازیں سفارتی عہدیدارو ںکی جانب سے مقامی صورتحال کا جائزہ لینے اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی تجاویز کے مطابق شرائط کے اطلاق کے مجاز ہیں اسی لئے وہ ٹیکہ اندازی کے ساتھ دیگر شرائط بھی نافذ کرسکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×