آئینۂ دکن

ٹولی چوکی میں سلسلہ قادریہ چشتیہ کمالیہ کا ایک روزہ دینی و اصلاحی اجتماع

حیدرآباد: 17؍ستمبر (عصرحاضر) حافظ محمد عمر کی اطلاع کے بموجب سلسلہ قادریہ چشتیہ کمالیہ کا ایک روزہ دینی و اصلاحی اجتماع ان شاء اللّٰہ بتاریخ 13/صفر المظفر 1443ھ م 21/ستمبر 2021ء بروز منگل صبح 10 بجے تا عشاء بمقام:الفاء فنگشن ہال سات گنبد روڈ ٹولی چوکی حیدرآباد  زیر سرپرستی مرشد کامل حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم فرزند، خلیفہ و جانشین حضرت شاہ صوفی غلام محمد صاحبؒ منعقد ہوگا۔ اس علمی و تربیتی اجتماع سے رہبر شریعت عارف بالله حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی مدظلہ فرزند و خلیفہ حضرت شاہ صوفی غلام محمد صاحبؒ، فقیہ العصر حضرت شاہ مفتی محمد نوال الرحمن صاحب مفتاحی مدظلہ فرزند و خلیفہ حضرت شاہ صوفی غلام محمد صاحبؒ، مولانا حافظ محمد ظلال الرحمن فلاحی فرزند حضرت شاہ صوفی غلام محمد صاحبؒ، اور حضرت مولانا فضل الرحمن محمود صاحب مدظلہ کے روح فرسا خطابات ہوں گے۔ تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے بالخصوص سلسلہ سے وابستہ احباب سے درخواست ہے کہ اس دینی و علمی اجتماع سے بھرپور استفادہ فرمائیں۔

مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر ربط کریں:

9440596555
7013063071
9885370786
9440337118

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×