آئینۂ دکن

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی کی مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے دہلی میں ملاقات

نئی دہلی: 3؍ستمبر (عصرحاضر) تلنگانہ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے جمعہ کے روز مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے دہلی میں ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کے مختلف اقلیتی اسکیمات کے بارے میں گفتگو کی بالخصوص تلنگانہ وقف جائیدادوں اور ان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور درخواست کی کہ تلنگانہ وقف جائیدادوں کی ترقی کے لیے مرکزی بجٹ فراہم کریں تاکہ وقف جائیدادوں کو زیادہ سے زیادہ ترقی دی جاسکے. مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے وزیر داخلہ محمد محمود علی کو تیقن دیا کہ وہ بہت جلد تلنگانہ وقف جائیدادوں کی ترقی کے لیے خاطر خواہ رقم جاری کریں گے. قبل اس کے وزیر داخلہ نے حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء، حضرت قطب الدین بختیار کاکی، حضرت نصیرالدین چراغ دہلوی علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں حاضری دیتے ہوئے فاتحہ خوانی پڑھی اور دعاؤں اہتمام کیا. انہوں نے ریاست تلنگانہ کی ترقی، وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ اور ان کے افراد خاندان کی درازی عمر اور تلنگانہ عوام کی فلاح وبہبود اور دہلی میں زیر تعمیر ٹی آر ایس بھون کی عمدہ تعمیر کے لیے دعا کی. اس موقع پر وزیر داخلہ کے ساتھ ٹی آر ایس سینیر قائدین شریف الدین، منیر احمد، عبدالباسط، فریدالدین ،منور خاں, محمد عرفان اور دیگر شریک تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×