مسجد حسینی میں ہر اتوار کو دعوتی و تربیتی کورس کا سلسلہ دوبارہ شروع
حیدرآباد: 22؍اگست (محمدعقیل) حضرت مولانا مفتی تجمل حسین صاحب قاسمی اور مولانا احمد ومیض ندوی نقشبندی صاحب کی سرپرستی میں 29 اگشت سے بعد نماز ظہر صرف ایک گھنٹہ تک، ہر اتوار کو تربیت یافتہ و با صلاحیت علماء کے ذریعے دو ماہی دعوتی تربیتی دروس کورس کا دوسری مرتبہ آغاز کیا جارہا ہے جس میں خاص طور پر برادران وطن میں دعوت اسلام کا تریقہ کار، انکی نفسیات اور داعی کے صفات مع عملی گشت اس کورس میں شامل ہے واضح رہے کہ یہ کورس ادارہ دعوت و اصلاح حیدرآباد کی اشتراک سے شروع ہو رہا ہے جس کے میر کارواں حضرت مولانا ابرار الحق شاکر صاحب قاسمی (استاذ دعوہ اسلامی اکیڈمی) ہیں جنہوں نے کئی علماء کو دعوتی میدان میں کام کرنے کے لئے تیار کیا ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی مسجد حسینی کا یہ دعوتی دروس ہے۔ موضوع کی اھمیت کے تحت آئمہ کرام و خطباء سے گذارش ہیکہ اپنی اپنی مسجد میں اس کا اعلان ضرور کریں۔مزید تفصیلات کے لیے جناب دستگیر صاحب 9849010698 یا مولانا شجاع الدین قاسمی صاحب
95810 03310
سے ربطہ کریں۔
اللہ تعالی دونوں اکابر کی خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے ، مزید کی توفیق سعید بخشے ، آمین