آئینۂ دکن

مسجد الکوثر بابا نگر میں ایک اہم علمی مذاکرہ

حیدرآباد: 14؍اگست (پریس ریلیز) حافظ عبدالعلیم فیضی کی اطلاع کے بموجب مورخہ15/اگست 2021ء مطابق 7/محرم الحرام 1443ھ بروز اتوار بعد نماز مغرب (متصلا) بمقام :مسجد الکوثر حافظ بابانگر حیدرآباد زیر اہتمام: مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا زیر انتظام: تحفظ شریعت ٹرسٹ ایک اہم علمی مذاکرہ بعنوان: ماہ محرم الحرام اور یوم عاشوراء؛فضائل و مسائل / تحریک آزادی میں علماء ہند کا کردار منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت: حضرت مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم صاحب مظاہری مدظلہ
(نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا) اور نگرانی: حضرت مولانا سید مجاہد علی صاحب قاسمی مدظلہ (متولی مسجد الکوثر و معاون نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھرا) فرمائیں گے۔ اجلاس میں مقررین کرام: مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی ( استاذ ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد) مفتی محمد عامر قاسمی (استاذ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ) کے خطابات ہوں گے۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×