حیدرآباد و اطراف
مسجد اکبری بورابنڈہ حیدرآباد میں جلسہ عظمت صحابہؓ و اہلِ بیتِ اطہار
حیدرآباد: 13؍اگست (عصرحاضر) مسجد اکبری این آر آر پورم کالونی سائٹ 1 بورا بنڈہ حیدرآباد میں جلسہ عظمت صحابہ واہلِ بیتِ اطہار بتاریخ 16؍اگست بروزِ پیر بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں ملک کی معروف شخصیت داعی سنت حضرت مولانا قاری احمد علی صاحب فلاحی دامت برکاتہم گجرات کا خصوصی خطاب ہوگا۔ یہ اجلاس جناب الیاس احمد صاحب صدر مسجد اکبری کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔ جلسہ کا آغاز قاری مسرور احمد رشادی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوگا۔ اور حافظ ابرار صاحب امام مسجد اکبری دربارِ رسال مآبﷺ میں ہدیۂ نعت پیش فرمائیں گے۔ جلسہ کی نظامت مفتی شیخ جعفر قاسمی فرمائیں گے۔ انتظامی کمیٹی مسجد اکبری نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔ فون نمبر 8686654443