آئینۂ دکن

محرم جلوس کے لیے ہاتھی کے استعمال کو تلنگانہ حکومت نے دی اجازت، کولہاپور لایا جائے گا ہاتھی

حیدرآباد: 12؍اگست (عصرحاضر) ریاستی حکومت نے اگلے ہفتے محرم کے جلوس کے لیے ہاتھی کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ یہ اجازت نامہ حکومت ، ماحولیات ، جنگلات ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے خصوصی چیف سیکرٹری نے جاری کیا۔

ایچ ای ایچ دی نظام ریلیجس ٹرسٹ ، پُرانی حویلی ، جو بی بی کے علم کی نگران ہے ، نے دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر حکومت کو ہاتھی کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے نمائندگی پیش کی تھی۔

کولہاپور سے 38 سال کی عمر کا ایک ہاتھی ، اگلے جمعہ محرم کی 10 تاریخ کو جلوس کے دوران بی بی کا علم لے جانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ جلوس کے لیے ہاتھی لانے کے اخراجات تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ نے اپنے ذمہ لیا ہے۔

توقع ہے کہ مادھوری نامی ہاتھی  جمعہ کو حیدرآباد پہنچے گی اور انہیں چارمینار بس اسٹینڈ کے قریب واقع خلوت پیلس عاشورخانہ میں رکھا جائے گا۔

تلنگانہ ہاتھی ویلفیئر بحالی کے سید علی جعفری نے کہا کہ 2020 میں ہاتھی کوویڈ 19 وبائی پابندیوں کے پیش نظر جلوس کے لیے نہیں لایا گیا تھا جبکہ پچھلے سال بیجا پور (کرناٹک) سے ایک ہاتھی سُدھا بی بی کا علم  لے جانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

کئی دہائیوں سے رجنی ، HEH The Nizam’s Trust کی ملکیت اور نہرو زولوجیکل پارک میں رکھا ہوا ہاتھی جلوس کے دوران علم کو لے جانے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ تاہم ، عدالت چڑیا گھر میں رکھے گئے ہاتھی کو مذہبی جلوس کے لیے استعمال کی اجازت پر روک لگا دی جس کے بعد سے کسی بھی مذہبی جلوس بشمول بونال ، محرم ، ودیگر تہوار یا کسی دوسرے جلوس میں استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔

عدالت کے اس حکم نامہ کے بعد سے مختلف جلوسوں کے منتظمین جلوسوں کا اہتمام کرنے کے لیے ملک بھر میں دیگر ریاستوں سے ہاتھیوں کو لا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×