آئینۂ دکن

انڈین آئیل کارپوریشن نے کی ایل پی جی کنکشن کیلئے مسڈ کال سہولت متعارف

حیدرآباد: 11؍اگسٹ (عصرحاضر) انڈین آئیل کارپوریشن نے نئے ایل پی جی کنکشن کیلئے ملک بھر میں مسڈ کال سہولت متعارف کی ہے۔ عوام نئے کنکشن کیلئے فون نمبر 8454955555 پر مسڈ کال کرسکتے ہیں۔ انڈین آئیل کارپوریشن کے مطابق ملک کی وہ واحد کمپنی ہے جس نے یہ سہولت فراہم کی ہے۔ موجودہ اور متوقع صارفین کیلئے یہ سہولت کارآمد رہے گی۔ کارپوریشن کے صدرنشین ایس ایم ویدیا نے امید ظاہر کی کہ ایل پی جی کو صارفین کیلئے باآسانی دستیاب کرنے میں یہ سہولت مددگار ثابت ہوگی۔ ریفل بکنگ کیلئے مسڈ کال کی سہولت پہلے سے موجود ہے جس میں صارفین کمپنی میں رجسٹرڈ فون نمبر سے مسڈ کال کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسڈ کال سہولت سے صارفین کا قیمتی وقت بچایا جاسکتا ہے۔ نئے کنکشن کیلئے اس نمبر سے کال کے کوئی چارجس نہیں ہوں گے۔دیہی علاقوں اور ضعیف العمر صارفین کو اس سہولت سے مدد ملے گی۔ صدرنشین نے صارفین کو ایل پی جی گیس سلینڈر کے ڈبل کنکشن کی سہولت کا افتتاح کیا۔ اس سہولت کے تحت ڈیلیوری پرسن موجودہ سنگل سلینڈر کنکشن کو ڈبل باٹل کنکشن میں تبدیل کرسکتا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے صارفین ریگولر 14.2 کے جی سلینڈر کے بجائے موجودہ سلینڈر کے بیاک اَپ کے طور پر 5 کیلو کے سلینڈر کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ڈبل باٹل سلینڈر کے تحت پکوان گیس سلینڈر کے ساتھ 5 کیلو گرام کا سلینڈر فراہم کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×