حیدرآباد و اطراف
مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں مفتی عبیدالله الاسعدی شیخ الحدیث جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ کا خصوصی خطاب
حیدرآباد: 11؍اگست (عصرحاضر) مولانا احمد ولی اللہ حامد الاسعدی کے بموجب آج بتاریخ یکم محرم الحرام مطابق 11؍اگست بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء بمقام مسجد قطب شاھی بازار گھاٹ میں ملک کی معروف دینی درسگاہ جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ یوپی کے محدث و شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عبیدالله صاحب الاسعدی دامت برکاتہم کا عظمت ماہِ محرم الحرام کے عنوان پر خصوصی خطاب مقرر ہے۔ اس اجلاس کی نگرانی حضرت مولانا احمد عبداللہ طیب صاحب قاسمی دامت برکاتہم خلیفہ حضرت مولانا قاری سید صدیق احمد صاحب باندوی رحمتہ اللہ علیہ فرمائیں گے۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔ نماز عشاء 30 8 ساڑھے آٹھ بجے ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات9030535784 9000555258 پر ربط کریں۔