آئینۂ دکن

مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں داخلے، 12 اگست کو کونسلنگ

حیدرآباد: 10؍اگست (عصرحاضر) انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، حیدرآباد، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے کونسلنگ کا 12 اگست کو 9 بجے صبح آئی ٹی آئی، مانو کیمپس، گچی باﺅلی، حیدرآباد میں اہتمام کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل نے بتایا کہ کونسلنگ کے دن طلبہ نوٹس بورڈ پر اپنا میرٹ نمبر دیکھ سکیں گے۔ حکومت ہند کے قواعد کے تحت ریزرویشن پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر امیدواروں کو 10 ویں / ایس ایس سی یا مساوی بورڈ امتحان کے مارکس میمو، جس اسکول/ کالج میں بھی آخری مرتبہ داخلہ تھا کا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ و بونافائیڈ؛ طبقہ / زمرہ کا سرٹیفکیٹ (اطلاق کی صورت میں)، آدھار کارڈ اصل دستاویز اور ان کے 2 عدد فوٹو کاپیز، امیدوار کے 4 عدد تازہ رنگین فوٹو کے علاوہ والدین یا سرپرست کی بھی ایک فوٹو کونسلنگ کے وقت تیار رکھنی ہوگی۔منتخبہ امیدواروں کو قابل واپسی احتیاطی رقم جمع کرانی ہو گی۔ مزید تفصیلات http://manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×