آئینۂ دکن

شہر حیدرآباد میں بارش کے بعد تالاب لبریز، سڑکوں پر پانی کے بہاؤ سے متعدد مسائل درپیش

حیدرآباد: 19؍جولائی (عصرحاضر) پچھلے چند دنوں سے شہر حیدرآباد میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے متعدد ذخائر آب بشمول سرور نگر تالاب، بیر ملگوڑہ ، چیرو ، ملکم چیرو اور رامنتاپور جھیل میں بہت زیادہ پانی جمع ہوچکا ۔ ان میں چند تالابوں سے فاضل پانی کا سڑکوں پر بہاؤ ہوا جس پر سٹی ایڈمنسٹریشن کی مختلف ونگس نے صرف اقدامات شروع کئے اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) نے گذشتہ دو دن میں اس سے متعلق کوئی 700 شکایتوں پر توجہ دی ۔ ان شکایتوں میں پانی جمع ہونے ، درختوں کے گرنے گڑھے اور کھڈ ہونے ، سیوریج کا ابل کر بہنا وغیرہ شامل ہیں اور کارپوریشن کا اسٹاف ، مانسون ایکشن ٹیمس اور ڈیزاسسٹر رسپانس فورس ( ڈی آر ایف ) ٹیمس اور شہر کے اطراف کی بلدیات کی ٹیمس نے نشیبی علاقوں میں جو زیر آب ہوگئے ہیں ضروری کام انجام دئیے ۔ ان مقامات پر عہدیداروں کی جانب سے پانی کو نشیبی علاقوں سے قریبی ذخائر آب میں موڑنے کا کام انجام دیا جارہا ہے ۔ ان مقامات پر سینیٹیشن کے کام کئے گئے اور بارش کی وجہ جمع ہونے والے کیچڑ اور کچہرے کو بھی صاف کیا گیا ۔ منی کونڈا میں پنچوتی کالونی ، ہائی ٹیک سٹی میں صدیق نگر ، گچی باولی میں انجیا نگر اور روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں این بی ٹی نگر چند مقامات ہیں جہاں پانی کی نکاسی کیلئے کام شروع کئے گئے ۔ ایل بی نگر زون میں جو بارش کی وجہ بہت متاثر ہے ، کھلے پلاٹس کے والس کو منہدم کرنا پڑا اور پانی کی نکاسی کے لیے عارضی نالے اور موریاں بنائے گئے اسی زون میں کودنڈا رام نگر ، سیسالا بستی اور وی وی نگر بس اسٹاپ پر جہاں پانی کا مسئلہ ہوگیا تھا ان مقامات پر پانی کی نکاسی اور صفائی کے کام انجام دئیے گئے ۔ ایچ کرشنیا ، جی ایچ ایم سی ڈپٹی کمشنر ، سرور نگر سرکل نے کہا کہ صاف صفائی کے کاموں کو انجام دیتے وقت ضرورت مندوں میں غذا بھی تقسیم کی گئی ۔ منصور آباد اولڈ ولیج اور کستوری کالونی میں پمپنگ کے ذریعہ پانی کی نکاسی کے کام کئے گئے کیوں کہ جمعہ کو دوپہر تک بھی پانی کم نہیں ہوا تھا ۔ سرور نگر وارڈ اور ناگول وارڈ میں سیلاب کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے کیلئے یہاں پانچ باکس ڈرینس کا منصوبہ ہے ۔ جمعہ کو منعقدہ ایک میٹنگ میں مئیر جی وجئے لکشمی نے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں سے ان ڈرینس کی تعمیر کیلئے ایک ہفتہ کے اندر ٹنڈرس طلب کرنے کیلئے کہا ہے ۔ اس اجلاس میں ان دو وارڈس کے کارپوریٹرس نے بھی شرکت کی ۔ مئیر نے ان مقامات پر متاثرہ علاقوں کا معائنہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×