حیدرآباد و اطراف
جامعہ نظامیہ حیدرآباد کی جانب سے قربانی کے جانور کی خرید و فروخت اور حصص کا نظم نہیں کیا جاتا
حیدرآباد: 15؍جولائی (عصرحاضر) ادارہ جامعہ نظامیہ کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض ادارے تنظیمیں اور افراد ’’جامعہ نظامیہ‘‘ کی نسبت کا استعمال کرتے ہوئے قربانی کے حصص کا نظم کررہے ہیں۔ جس سے عام لوگوں کو یہ مغالطہ ہوسکتا ہے کہ جامعہ نظامیہ کی جانب سے قربانی کے حصص کا نظم کیا جارہا ہے جو کہ بالکلیہ طور پر غیر درست اور خلافِ حقیقت ہے۔ واضح ہو کہ جامعہ نظامیہ کی جانب سے قربانی کے حصص یا قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا اہتمام نہیں کیا جاتا ہے۔ جو لوگ بهی اس طرح کے نظم قربانی میں حصہ لیتے ہیں وہ اپنی تحقیق اور اپنی ذمہ داری پر حصہ لیں، اس سے جامعہ نظامیہ کا اور عہدہ دارانِ جامعہ نظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔