آئینۂ دکن

ملک بھر میں پچھلے دو ماہ کے دوران 32؍مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی: 29؍جون (عصرحاضر) ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کے روز ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ جس کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 99 روپے فی لیٹر اور چنئی میں 100 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گئی۔ جبکہ شہر حیدرآباد میں 102.69روپیے پٹرول کی قیمت رہی۔ منگل کو ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 35 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پیر کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی لیکن اس سے ایک دن پہلے اضافہ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 4 مئی سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 32 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔ اس اثنا میں قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کے دام 8.12 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 8.76 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×