آئینۂ دکن

نکلس روڈ باضابطہ نرسمہا راؤ سے موسوم ، 26؍فٹ طویل مجسمہ کی نقاب کشائی

حیدرآباد: 28؍جون (عصرحاضر) تلنگانہ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کی صدی تقاریب کا آج اختتام عمل میں آیا۔ گورنر ٹی سوندرا راجن اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے نیکلس روڈ پر 26 فٹ طویل نرسمہا راؤ کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی ۔ گورنر نے نرسمہا راؤ کے نام سے موسوم سڑک پی وی مارگ کو عوام کیلئے کھول دیا۔ انہوں نے نرسمہا راؤ پر لکھی 8 تصانیف کی رسم اجراء انجام دی۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے کہا کہ نرسمہا راؤ نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے کاکتیہ یونیورسٹی میں ودیا پیٹھم کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے صدی تقاریب کمیٹی کی ستائش کی ۔ گورنر ٹی سوندرا راجن نے کہا کہ آندھراپردیش نے اپنے سپوت کو خراج پیش کیا ہے۔ کمیٹی کے صدرنشین کیشو راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد کا نام نرسمہا راو سے موسوم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب نرسمہا راؤ کے مزید 6 مجسمے نصب کئے جائیں گے ۔ آندھراپردیش حکومت نے وشاکھاپٹنم میں مجسمہ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیشو راؤ کے مطابق نکلس روڈ پر پی وی گھاٹ کے قریب میوزیم کی تعمیر کا منصوبہ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×