آئینۂ دکن

تلنگانہ حکومت یکم جولائی سے جسمانی حاضری کے ساتھ اسکولوں کو کھولنے کے فیصلے سے دستبردار

حیدرآباد: 26؍جون (عصرحاضر) تلنگانہ حکومت نے طلباء کو اسکول میں جسمانی حاضری کی اجازت دیے جانے والے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے یکم جولائی سے صرف آن لائن کلاسس کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ یکم جولائی سے جسمانی کلاس نہیں ہوں گی۔

کورونا کی تیسری لہر سے متعلق ماہرین کے مسلسل انتباہ کے دوران بے چین کرنے والے اس فیصلے سے دستبرداری پر والدین و سرپر ستوں نے راحت کی سانس لی ۔

صرف آن لائن کلاسوں کے انعقاد کا فیصلہ پنچایتی راج اساتذہ ’یونین (پی آر ٹی یو) اور اساتذہ کی دیگر یونین قائدین نے اگلے دن ہی پراگتی بھون میں وزیر اعلی سے ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔ یونین رہنماؤں نے کے سی آر سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ صرف 50 فیصد تدریسی عملے کو روزانہ اسکول جانے کی اجازت دے۔

ماضی میں بھی ، والدین کی یونینوں نے جسمانی کلاسوں کو دوبارہ شروع کرنے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے وزارت تعلیم کو جلد سے جلد آن لائن کلاسوں سے متعلق احکامات جاری کرنے کی بھی ہدایت دی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×