حیدرآباد و اطراف

نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی واپسی کا سلسلہ شروع‘ سکندرآباد اسٹیشن پر ایک بار پهر ہجوم

حیدرآباد: 15؍جون (عصرحاضر) حیدرآباد میں کورونا کیسوں میں بتدریج کمی کے بعد نقل مکانی کرنے والے مزدور دوبارہ تلنگانہ کے دارالحکومت واپس ہورہے ہیں۔جس کے نتیجہ میں سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کا بڑے پیمانہ پر ہجوم دیکھا جارہا ہے۔

ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب لاک ڈاون نافذ کردیاگیا تھا جس کے نتیجہ میں شہر سے کئی نقل مکانی کرنے والے مزدور اور چھوٹا موٹا کام کرنے والے افراد اپنے آبائی مقامات کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔
ان میں ایسے ورکرس بھی شامل ہیں جو پڑوسی ریاستوں کے ہیں اور شہر میں فیکٹریز میں کام کرتے ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک لاک ڈاون میں نرمی دی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ نقل مکانی کرنے والے مزدور اور چھوٹا کاروبار کرنے والے دوبارہ حیدرآباد واپس ہورہے ہیں۔جس کے نتیجہ میں سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کا ہجوم ایک مرتبہ پھر دیکھا جارہا ہے۔حیدرآباد سے دور دراز مقامات کے لیے چلائی جانے والی آرٹی سی بس خدمات سے بھی یہ مزدور استفادہ کررہے ہیں، جس کے نتیجہ میں ان بسوں میں مسافرین کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×