پرگتی بھون میں ریاستی کابینہ کا اجلاس شروع، افواہوں پر توجہ نہ دینے عوام سے اپیل
حیدرآباد: 8؍جون (عصرحاضر) وزیر اعلی کے سی آر کی زیر صدارت ریاستی کابینہ کا اجلاس شروع ہوچکا ہے۔ پرگتی بھون میں منعقدہ اجلاس میں وزراء نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ریاست میں جاری لاک ڈاؤن پر آگے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اس موقع پر عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں بلکہ فیصلے کا انتظار کریں۔ امکان ہے کہ کابینی اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بحث کی جائے گی۔ ریاستی کابینہ ملازمین کی تنخواہوں پر نظرثانی سے متعلق مکمل تفصیلات کے ساتھ ایک نوٹ پیش کرے گی۔ نیز مانسون، فصلوں اور آب پاشی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مناسب فیصلے کیے جائیں گے۔ کورونا صورتحال ، لاک ڈاؤن کے نفاذ سے ریاست کی مالی حالات پر جو اثر پڑا اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ کابینی اجلاس میں ان امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مناسب فیصلے کیے جائیں گے۔