کورنا متأثرین کے لیے آئی سی یو بس سروس کا آغاز، وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کے ہاتھوں 30؍بسوں کا افتتاح
حیدرآباد: 3؍جون (عصرحاضر) ملک بھر میں جاری کووڈ وبا کا قہر اب بھی جاری ہے۔ اسپتالوں میں ابھی بھی مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس محاذ پر ، تلنگانہ حکومت نے مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی کے لیے متعدد اقدام کیے ہیں۔ جمعرات کے روز ٹیک بنڈ پر ریاستی آئی ٹی اور میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے نئی موبائل آئی سی یو بسوں کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کا آغاز لارڈس چرچ نے وروسارٹ ہیلتھ کیئر کے اشتراک سے کیا گیا۔
Ministers @KTRTRS and @YadavTalasani inaugurated Mobile ICU Buses initiative in Hyderabad today. The LORD’s Church in collaboration with VeraSmart Health Care has initiated this project. pic.twitter.com/cvySiSIN5K
— KTR, Former Minister (@MinisterKTR) June 3, 2021
بسوں کے افتتاح کے بعد کے ٹی آر نے بس میں موجود طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے میڈیکل موبائل بسوں کی فراہمی پر لارڈز چرچ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے میڈیکل یونٹ بسوں کے آغاز سے خوشی ہے۔ کے ٹی آر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ریاست میں 30 بسیں چلائی گئیں ہیں۔