حیدرآباد و اطراف

تلنگانہ میں ماسک نہ پہننے والوں پر 35.81؍کروڑ جرمانہ عائد، ادویات کی کالابازاری کے خلاف 150؍مقدمات درج

حیدرآباد: یکم؍جون (عصرحاضر) ڈی جی پی تلنگانہ ایم مہندر ریڈی نے منگل کو ہائی کورٹ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بلیک مارکیٹ میں کوویڈ ادویات فروخت کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف 150 مقدمات درج کیے ہیں۔ انہوں نے ہائی کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ 19؍اپریل تا 30؍مئی کے دوران کورونا پورٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 7.49 لاکھ مقدمات درج کیے ہیں۔ ڈی جی پی نے مزید کہا کہ کل مقدمات میں سے 4.18 لاکھ ان لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جنہوں نے فیس ماسک نہیں پہنے تھے اور اس طرح خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 35.81 کروڑ روپے عائد کردیئے گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ نے ان لوگوں کے خلاف 41872 مقدمات درج کیے ہیں جو آپسی فاصلہ برقرار نہیں رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×