حیدرآباد و اطراف
تلنگانہ میں اسکولوں کی گرمائی تعطیلات میں 15؍جون تک توسیع
حیدرآباد: 31؍مئی (عصرحاضر) تلنگانہ کے تمام اسکول اور ڈی ای ای ٹی کالج 15 جون تک بند رہیں گے ، کیونکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پیر کے روز جاری موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کردی ہے۔ یہ فیصلہ اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی سے جائزہ اجلاس کے بعد لیا گیا۔ موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ اتوار کے روز ریاستی حکومت نے مزید دس دن کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد کیا گیا ، جس میں تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ ریاست کے محکمہ تعلیم نے اس سے قبل 27 اپریل سے 31 مئی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔