حیدرآباد و اطراف
تلنگانہ؛ 8؍مئی تک نائٹ کرفیو میں توسیع ‘ کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہوگا
حیدرآباد: 30؍اپریل (عصرحاضر) ریاست تلنگانہ میں لاک ڈاؤن نہیں ہوگا تاہم جاری نائٹ کرفیو میں 8؍مئی تک توسیع کردی گئی۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ 20؍اپریل کو ریاست میں نافذ کردہ نائٹ کرفیو کا اعلان 30؍اپریل تک کے لیے کیا گیا تھا تاہم آج اس کو 8؍مئی تک توسیع کردی گئی۔ رات 9؍بجے تا صبح 5؍بجے حسبِ سابق نائٹ کرفیو نافذ رہے گا۔