آئینۂ دکن

میئر اور ڈپٹی میئر پر اب بھی تذبذب بر قرار، 11؍فروری کو ہوگا انتخاب

حیدرآباد 3:؍جنوری(عصرحاضر)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی جانب سے جی ایچ ایم سی کونسل کی موجودہ میعاد 10 فروری کو ختم ہونے والی ہے اس کے ایک دن بعد تمام 149 نئے کارپوریٹرز 11:00 بجے حلف لیں گے۔ 11 فروری 2021 کو ایک خصوصی اجلاس میں ہاتھ اٹھا کر نو منتخب ارکان جی ایچ ایم سی میئر کا انتخاب کے لیے ووٹ دیں گے،ہر کارپوریٹراپنی اپنی پارٹیوں کی ہدایت کے مطابق ووٹ دیں گے۔ اسی دن نائب میئر کا انتخاب حیدرآباد ضلع کی پریزیڈنگآفیسر کلکٹرسویتا موہنتی کے ذریعہ کیا جائے گا۔ اس فرش ٹیسٹ میں اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب ہونے والی پارٹی ہی میئر کا انتخاب کرے گی‘ اگر چہ ٹی آر ایس واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے لیکن واضح اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے وہ میئر کا انتخاب نہیں کرسکتی ۔ ٹی آر ایس پارٹی کے ایل بی نگر سکریٹری مدبر خان نے کہا ٹی آر ایس کے پاس رائے دہندگی کے لیے مجموعی طور پر 85؍ارکان ہیں جو سب سے زیادہ ہے۔ اگر ٹی آر ایس اس ٹیسٹ میں واضح اکثریت حاصل کرلے تو بغیر کسی پارٹی کی حمایت حاصل کیے میئر منتخب کرسکے گی۔ دونوں پارٹیوں کے ووٹ برابر ہونے کی صورت میں پریزیڈنگ آفیسر ممبران کی موجودگی میں قرعہ اندازی ہوگی ۔ جس کا نام قرعہ میں آئے گا اسی کو نامزد کردیا جائے گا۔ تاہم اگر ٹی آر ایس کسی بھی جماعت کی حمایت لیتی ہے تو اس کا اعلان ایک دن پہلے ہی کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×