آئینۂ دکن

نویں جماعت سے اوپر کے طلباء کےلئے اسکول کھولنے تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد: 11؍جنوری (عصرحاضر) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزراء وکلکٹرس کے ساتھ اجلاس میں 9ویں جماعت سے اوپر کے طلباء کے لئے یکم؍فروری سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اسکولوں کی کشادگی کے لئے فوری طور پر ضروری اور مؤثر انتظامات کریں۔

انہوں نے طبی عملہ کو ویکسینیشن عمل کو کامیاب کرنے کے مؤثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔

پیر کے روز پراگتی بھون میں وزراء اور ضلعی کلکٹرس کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ، وزیر اعلی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ محکمہ ریونیو سے متعلق تمام امور کو تیزی سے حل کریں۔ انہوں نے انہیں ایک ہفتہ کے اندر دھرانی پورٹل میں تمام ضروری تبدیلیوں اور اضافے کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں جنگلات کی بحالی کو اولین ترجیح دیں۔

عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ محکموں میں تمام ترقیاتی کاموں کی فوری طور پر تکمیل کریں اورتمام محکمہ جات میں ترقی و مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی بیک وقت کرنے کی ہدایت۔ ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تلنگانہ کے تمام ٹاؤنس میں آبادی کے لحاظ سے مارکیٹ کی سہولیات فراہم کی جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×