آئینۂ دکن

تلنگانہ ہائی کورٹ کی نئی چیف جسٹس کماری ہما کوہلی کی حلف برداری تقریب

حیدرآباد: 7؍جنوری (عصرحاضر) تلنگانہ ہائی کورٹ کی نومنتخب چیف جسٹس کماری ہما کوہلی نے آج راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سونڈراراجن نے آج راج بھون میں ریاست تلنگانہ کے نئے چیف جسٹس آف ہائی کورٹ کی حیثیت سے کماری جسٹس ہما کوہلی کو اپنے عہدے کا حلف دلایا۔ حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی سری کے چندرشیکر راؤ کے علاوہ اسپیکر پوچارام سری نواس ریڈی‘ قانون ساز کونسل کے چیئرمین گٹہ سکھیندر ریڈی اور دیگر کابینی وزراء موجود تھے۔ تقریب کی صدارت چیف سکریٹری سومیش کمار نے کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×