حیدرآباد و اطراف

جامعہ نور العلوم دولت آباد ضلع سنگاریڈی کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی

سنگاریڈی: 17/دسمبر (پریس نوٹ) جامعہ نور العلوم دولت آباد ضلع سنگاریڈی کے زیر اہتمام جلسہ ایرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم بتاریخ 20/دسمبر بروز اتوار متصلاً نماز مغرب بمقام کے ایل ایم (ٹی ایف ٹی) گارڈن فنکشن ہال متصل ریسٹل فیکٹری ملکاپور منڈل ہتنورہ ضلع سنگاریڈی تلنگانہ منعقد ہوگا۔ اس عظیم الشان جلسہ کی صدارت پیر طریقت حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی نقبندی خلیفہ مجاز حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم فرمائیں گے۔ جب کہ حضرت مولانا محمد شفیع الدین ندوی نقشبندی مجددی دامت برکاتہم خلیفہ مجاز حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائیں گے اور آپ کا اہم ترین خطاب بھی ہوگا۔ برادران اسلام سے درخواست ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر حضرات علماء کرام کے خطابات سے استفادہ فرمائیں۔ شرکاء کیلئے طعام کا نظم رہے گا اور خواتین کیلئے پردہ معقول بند و بست رہے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ فرمائیں۔9652193329

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×