آئینۂ دکن

شہر حیدرآباد میں 79؍سال میں پہلی مرتبہ کل ہند صنعتی نمائش نہیں ہوگی

حیدرآباد: 15؍دسمبر (عصر حاضر) شہر حیدرآباد کی مشہور اور 79؍سالوں سے کامیاب انداز میں منعقد ہونے والی کل ہند صنعتی نمائش امسال نہیں ہوگی۔ اب جبکہ معمول کے مطابق نمائش 2021 کے آغاز کیلئے صرف پندرہ دن کا وقت باقی رہ گیا ہے نمائش سوسائیٹی کی مینجمنٹ کمیٹی سالانہ نمائش کے انعقاد نہ کرنے کا قطعی فیصلہ کرچکی ہے۔ کورونا وباء کے پیش نظر کل ہند صنعتی نمائش کے انعقاد کے سلسلہ میں مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مینجمنٹ کمیٹی اجلاس کے دوران مختلف پہلووں کا جائزہ لیکر اس نتیجہ پر پہنچی کہ وہ امسال نمائش کا انعقاد  نہ کیا جائے۔ واضح ہو کہ ہر سال کل ہند صنعتی نمائش کا یکم جنوری کو آغاز ہوتا ہے اور یہ 15 فروری تک برقرار رہتا ہے۔ 46؍دنوں تک اس نمائش کے دوران کئی ایک ثقافتی اور کلچرل پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جاتا تھا۔ دور دراز سے لوگ تفریح کے لیے یہاں پہنچ کر نت نئی اشیاء اور مختلف انواع کے کھانوں سے لطف اندوز ہوا کرتے تھے۔ بچوں اور بڑوں ہر عمر والوں کے لیے نمائش ایک بہترن تفریح گاہ ہوا کرتی ہے۔ کورونا وباء کے پیش نظر اس بار نمائش سوسائیٹی نمائش آنے والے شائقین کے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے نمائش کے آغاز سے پہلے یہ فیصلہ کردیا ہے۔ نمائش کے انعقاد سے ملک بھر سے 20؍ہزار سے زائد افراد کو روزگار مل جاتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×