آئینۂ دکن

جی ایچ ایم سی انتخابات میں 18؍سال بعد استعمال ہوں گے بیلٹ باکس

حیدرآباد: 21؍نومبر (عصر حاضر) حیدرآباد میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران آخری بار استعمال ہونے کے بعد اٹھارہ سال بعد ، آئندہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات میں بیلٹ بکس کا استعمال ہوگا۔ یہ فیصلہ ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے سیاسی جماعتوں سے رائے طلب کرنے کے بعد کیا۔ جی ایچ ایم سی کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ بیلٹ بکس آخری بار 2002 میں استعمال ہوئے تھے ، جب شہری ادارہ کو میونسپل کارپوریشن حیدرآباد (ایم سی ایچ) کہا جاتا تھا۔ اس کے 100 وارڈ تھے ، کیونکہ اس کا جغرافیائی رقبہ موجودہ جی ایچ ایم سی حدود سے چھوٹا تھا۔ عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ سال گرام پنچایتوں ، منڈل پریشد اور ضلع پریشد کے انتخابات کے ساتھ ساتھ اربن لوکل باڈیز (یو ایل بی) کے انتخابات بھی بیلٹ بکس کے ذریعے کروائے گئے تھے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×