مسجد حسینی وجے نگر کالونی میں ہفتہ واری دعوتی تربیتی پروگرام
حیدرآباد: 20؍نومبر (محمدعقیل) دعوت اسلام ھمارا فرض منصبی اور ملک کے موجودہ پریشان کن حالات کا سب سے اسان حل ہے، اسی سلسلے کی ایک کڑی مسجد حسینی وجئےنگر کالونی میں ہر اتوار صبح 11 بجے سے دعوتی تربیتی پروگرام حضرت مفتی تجمل حسین صاحب قاسمی اور مولانا احمد ومیض ندوی نقشبندی صاحب کی سرپرستی میں منعقد ہوتا ہے (جسکی شروعات داعی اسلام حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب نے گزشتہ سال کی تھی) جسمیں دعوتی تربیت، طریقہ کار عملی مشق اور اطراف علاقوں میں درادران وطن میں عملی گشت کا شرکاء کے لئے نظم ہے تاکہ ہر شریک ہونے والا مسلمان دین کا داعی بن جائے اور اپنے حلقے حکمت کے ساتھ دعوت اسلام کے اس فریضے کو انجام دےسکے، تمام طلباء، مدرسین، ملازمین، تجار و دیگر حضرات سے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی درخواست کی جاتی ہے، مزید تفصیلات کے لیے ربطہ کریں 9440371335, 9441091168, ۔9849010698