آئینۂ دکن

ریاستی الیکشن کمیشن نے سیلاب متأثرین میں امداد کی تقسیم پر روک لگادی

حیدرآباد:18؍نومبر (عصر حاضر) تلنگانہ ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے بدھ کے روز ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ جی ایچ ایم سی انتخابی نتائج کے اعلان تک گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی حدود میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن اور امداد کی تقسیم کا عمل روک دیا جائے۔ ایس ای سی سکریٹری ایم اشوک کمار نے پرنسپل سکریٹری ، میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی سے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد سے سیلاب متأثرین میں امداد کی تقسیم کے عمل کو فوری طور پر بند کریں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کو رجسٹریشن اور امداد کی تقسیم کا جاری عمل انتخابات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔  لہذا اسے جلد ہی روک دیا جائے گا۔ صبح سے ہی لمبی قطار میں کھڑے ہزاروں خاندان ایس ای سی کا حکم سن کر مایوس ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×