آئینۂ دکن

لاک ڈاؤن کی وجہ سے آر ٹی سی بس پاس کی ضائع ہوئی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے

حیدرآباد: 30؍اکتوبر (عصر حاضر)  تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کا گریٹر حیدرآباد زون عام مسافروں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضائع ہونے والے دنوں کی حد تک بس پاس سہولت میں توسیع کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ آر ٹی سی کے مطابق ، اس سہولت کو بڑھایا گیا ہے جن لوگوں نے لاک ڈاؤن کے دورانیے میں اپنے بس پاس جیسے آرڈنری، میٹرو ایکسپریس ، میٹرو ڈیلکس ، گریٹر حیدرآباد ، ایئر پورٹ پشپک AC استعمال نہیں کیا ہے۔

ایسے بس پاس مسافروں سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ اپنا پرانا پاس (شناختی کارڈ ، ٹکٹ) جمع کراتے ہوئے بس پاس کاؤنٹرز پر ضائع ہوئے دنوں کی مدت میں توسیع کے لیے رجوع ہوں اور نیا بس پاس حاصل کرلیں۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس سہولت سے 30 نومبر تک استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×