آئینۂ دکن

یوسف گوڑہ میں ائمہ و مساجد کے ذمہ داران اور علاقے کی با اثر شخصیات کا اہم اجلاس

حیدرآباد: 8؍اکٹوبر (پریس ریلیز) ملک کے موجودہ حالات کسی  دانشور اور ملت کا درد رکھنے والے اشخاص سے مخفی نہیں ہیں۔ ہرطرف این آر سی‘ این پی آر‘  اور ووٹر لسٹ جیسے اہم مسائل اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کےلئے ‘چلنجنگ ‘ مسائل بنتے جارہے ہیں۔ ملت کے  فکرمند ذمہ داران کا عوام کی رہنمائی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا موجودہ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج اور تنقیحات کے طریقہ کار کی تربیت کے لئے جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ حیدرآباد کی جانب سے ایک( ٹریننگ کیمپ ) بتاریخ 9/اکٹوبر 2019 بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب تا 00:9 بجے بمقام : ایس کے  فنکشن ہال رحمت نگر یوسف گوڑہ حیدرآباد ان شأ اللہ منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی دامت برکاتہم (صدر جمعیۃ علماء ہند صوبہ تلنگانہ و آندھر ) اور نگرانی حضرت الحاج قاضی افضل شریف صاحب (صدر سٹی جمعیۃ علماء ہند حیدرآباد) فرمائیں گے۔ مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی (جنرل سکریٹری جمیعۃ علماء ہند صوبہ تلنگانہ و آندھرا)  مولانا فصیح الدین ندوی صاحب (نائب صدر جمیعۃ علماء ہند صوبہ تلنگانہ و آندھر) مولانا رفیع الدین رشادی صاحب (ناظم مدرسہ ارشاد البنات ،سلطان نگر) کے بصیرت افروز خطابات ہوں گے ۔ اور مفتی عبدالمہیمن اظہر قاسمی صاحب جناب محمد عرفان صاحب (پریسیڈینٹ N.C.R.D ) تلنگانہ چاپٹر کے پریزنٹیشن علاقائی سطح پر کام کرنے کا طریقۂ کار اور لائحہ عمل پیش کریں گے ۔
آپ سے گزارش ہے کہ اپنی مسجد اور محلہ کے ذمہ دار اور بااثر احباب کے ساتھ بالخصوص ایسے نوجوان جو کمپیوٹر یا IT میں مہارت رکھتے ہوں ان کی ذہن سازی کرکے اس تربیتی پروگرام میں شرکت فرمائیں۔ اُمید کہ ایسے نازک وقت میں آپ ترجیحی بنیادوں پراپنا وقت فارغ فرما کر پوری اہمیت اور دلچسپی سے مع احباب شرکت فرمائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×