آئینۂ دکن

گریٹر حیدرآباد کے اراکینِ پارلیمنٹ‘اسمبلی اور کونسل اپنی دو ماہ کی تنخواہ سی ایم فنڈ میں جمع کریں گے

حیدرآباد: 20؍اکتوبر (عصر حاضر) حیدرآباد میں سیلاب متأثرین کی مدد کے لئے گریٹرحیدرآباد حدود میں اسمبلی، کونسل اور پارلیمنٹ کے ممبران نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دو ماہ کی تنخواہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدرآباد کی عوام کو ہر ممکن مدد کی ان عوامی نمائندوں نے یقین دہانی کروائی ہے۔وزیراعلی نے گزشتہ روز ہی صنعت کاروں،تاجروں،کامرس  سے اپیل کی تھی کہ وہ سی ایم ریلیف فنڈ میں اپنے عطیات جمع کروائیں۔ وزیراعلی کی اپیل پر میگھا انجینئرنگ اینڈ انفرا نے دس کروڑروپئے کی رقم کے عطیے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی اسٹیٹ رائس ملرس ایسوسی ایشن کے صدر جی ناگیندر اور جنرل سکریٹری موہن ریڈی نے بھی دو کروڑروپئے کے اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×