آئینۂ دکن

عثمان نگر تالاب کا پشتہ ٹوٹ جانے کی افواہوں سے سنسنی، احتیاطاً پولیس تعینات

حیدرآباد: 19؍اکتوبر (عصر حاضر) علاقہ شاہین نگر کے عقبہ حصہ میں واقع عثمان نگر جہاں کئی دنوں سے مکانات زیر آب ہیں‘ ان مکانات تالاب لبریز ہونے کی وجہ سے مکینوں کو کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔ کئی روز سے لوگ کیمپوں میں مقیم ہیں۔ کل رات عثمان نگر تالاب کے اطراف میں واقع کالونیوں میں رہنے والوں نے رات مشکل بھرے لمحات کے دوران گزاری کیونکہ تالاب کا پشتہ ٹوٹ جانے کی افواہیں تیزی کے ساتھ گشت کرنے لگیں جس سے ان میں سنسنی پھیل گئی۔ بالاپور، وینکٹا پور، صلالہ، بارکس، شاہین نگر، نبیل کالونی اور دیگر کالونیوں کے افراد نے مقامی بلدی حکام اور مقامی عوامی نمائندوں کو مسلسل فون کالز کرنے لگے۔ احتیاطی اقدام کے طورپر پولیس نے یہاں پکٹ تعینات کردیا۔گذشتہ 15دنوں کے دوران پانی کے شدید بہاؤ کے بعد عثمان نگر تالاب میں بڑے پیمانہ پر پانی جمع ہوگیا جس سے اس علاقہ میں تقریبا 200 مکانات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×