آئینۂ دکن

مولانا علاء الدین انصاری منتظم عمومی دارالعلوم حیدرآباد کا انتقال پُر ملال

حیدرآباد: 12؍اکتوبر (عصر حاضر) مولانا علاء الدین انصاری منتظم عمومی جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد کا آج بتاریخ 12؍اکتوبر بوقت تہجد انتقال ہو گیا۔ اناللہ و اناالیہ رجعون۔ مولانا بڑے خوش مزاج، وسیع الظرف اور بے پناہ مقبولیت کے حامل تھے، جامعہ کے ہر شعبہ سے خصوصی دلچسپی رکھتے تھے، بڑے مخلص اور فعال منتظم تھے، ان کی رحلت جامعہ کا بڑا نقصان ہے۔ نماز جنازہ آج بروز پیر 12 اکتوبر بعد نماز ظہر دارالعلوم حیدرآباد کے احاطہ میں واقع مسجد مولانا عاقل حسامی میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان عیدگاہ میرعالم میں عمل میں آئی۔ نمازِ جنازہ سے قبل ادارہ کے مؤقر اساتذہ مفتی جمال الدین صاحب قاسمی صدر مفتی جامعہ ہذا‘ مولانا سید احمد ومیض ندوی نقشبندی صدر شعبہ دعوۃ و استاذ حدیث و ادب جامعہ ہذا کے علاوہ مولانا ظلال الرحمن صاحب فلاحی ودیگر علماء کرام نے مرحوم کے محاسن کا تذکرہ کیا۔ نمازِ جنازہ میں ذمہ داران‘ کارکنان و اساتذۂ دارالعلوم حیدرآباد کے علاوہ شہر کے مؤقر علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×