حیدرآباد و اطراف

مسجد خواجہ پاشاہ ایرہ گڈہ حیدرآباد میں جلسہ فیاض کا فتنہ تعارف و تعاقب

حیدرآباد: (راست) مولانا الیاس صاحب رشادی امام و خطیب مسجد خواجہ پاشاہ کی اطلاع کے بموجب علماء حفاظ، نوجوانان محلہ و انتطامی کمیٹی مسجد خواجہ پاشاہ  پریم نگر ایرہ گڈہ حیدرآباد کے زیر اہتمام مطابق بتاریخ 9 اکٹوبر 2020 ۲۱ صفرالمظفر ۱۴۴۲ھ بروز جمعہ بعد نماز مغرب  مسجد خواجہ پاشاہ پریم نگر ایرہ گڈہ حیدرآباد میں ایک اہم اجلاس بعنوان فیاض کا فتنہ تعارف وتعاقب مفسر قرآن مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا محمد الیاس رشادی صاحب دامت برکاتہم (امام وخطیب مسجد محمدیہ سلطان نگر ناظم جامعہ اسلامیہ معارف العلوم ایرہ گڈہ) کی صدارت اور مقرر ذیشاں حضرت مولانا محمد نذیر احمد صاحب دامت برکاتھم امام وخطیب جامع مسجد ایرہ گڈہ کی نگرانی میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطیب بے باک حضرت مولانا حشمت علی صاحب حسامی دامت برکاتہم خطیب مدینہ مسجد پٹن چیرو خطاب فرمائیں گے جبکہ میزبان عالم دین کی حیثیت سے مولانا اسحاق شریف ندوی مدظلہ امام و خطیب مسجد نور ایرہ گڈہ کا بھی بیان ہوگا۔ آپ تمام احباب سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔ 8019016223
نوٹ: خواتین کے متصل منور انسٹیٹیوٹ میں معقول نظم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×