حیدرآباد و اطراف

کتاب: حیات ِ مظفرؔ قاسمی کا رسم اجراء

حیدرآباد: یکم؍اکتوبر (پریس ریلیز)مولانا حافظ عبدالواسع حسامی کی اطلاع کے مطابق دکن کے ممتاز عالم دین اور باکمال مصلح استاذ الاساتذہ مولانا شاہ محمد اظہار الحق قریشی چشتی صابری مظفر ؔقاسمی خلف اکبر وخلیفہ مجاز حضرت قطب دکن ؒ کی حالات زندگی اور آپ کی پچاس سالہ دینی وعلمی خدمات پر مشتمل کتاب ’’نقوش ِ حیات مظفرؔ قاسمی ‘‘ جس کو انہی کے فرزند مفتی عبدالمنعم فاروقی قاسمی نبیرہ حضرت قطب دکنؒ خطیب جامع مسجد اشرفی قلعہ گولکنڈہ نے مرتب کیا ہے ، ان شاء اللہ اتوار ۴؍ اکٹوبر بعد نماز مغرب خانقاہ مظفریہ کوہ نور کالونی الکاپور روڈ میں منعقدہ ماہانہ ’’مجلس ذکر وسلوک‘‘ کے موقع پر اس کتاب کا رسم اجراء عمل میں آئے گا،سلسلہ سے وابستہ علمائے کرام کے قیمتی بیانات ہوں گے اور اس سے قبل ممتاز نعت خواں بارگاہ نبوی ؐ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے ، لہذا عوام اور خصوصاً حضرت مظفر قاسمی کے شاگرد ، مریدین اور تعلق رکھنے والوں سے اس خصوصی اجلاس میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×