اسلام مخالف پروپیگنڈوں کا سنجیدگی سے جواب دیں

حیدرآباد 29:؍ستمبر(محمد عقیل)علاقہ ایرہ گڈہ (مسجدمرکزالارشاد سلطان نگر)میں 28/ ستمبر بعدعشاءعلماء حفاظ ائمہ خطباءکا اھم اجلاس۔ مولانا مفتی محمدرفیع الدین رشادی صاحب کی زیرسرپرستی منعقدہوا۔جس میں گمراہ فرقوں وفتنوں بالخصوص فتنہ فیاضی سےمتعلق علماء نےغوروفکرکےبعدمتفقہ طورپر تجاویزمنظور کیے کہ: خطباء جمعہ میں عنوان اسی کوبنائیں۔ مسجدکےامام وخطیب علاقے کےعلماء کے ساتھ گشت کرکےعوام میں شعور پیداکریں ۔ صالح وسمجھ دار نوجوانوں کاگروپ بناکر متاثرین کاجائزہ لیں۔اس فتنہ سے متعلق مواد لٹریچر گھر گھر جاکرتقسیم کرین۔ علماء رونما ہونےوالےفتنے جیسے شکیلیت قادیانیت جماعت المسلمین وغیرہ پرکڑی نظررکہیں ۔ختم نبوت کےمبلغین کےذریعے مساجدمیںشعوربیداری جلسے منعقدکریں۔ متاثرین کی نشاندہی بعداصلاح کی کوشش کریں۔علماءوحفاظ کیلئےیک روزہ تربیتی پروگرام منعقدکریں۔ تحفظ ختم نبوت کےفریضہ کی انجام دہی کیلئے ایک دفترقائم کریں۔ مولاناالیاس احمدرشادی قاسمی(امام خطیب مسجدمحمدیہ سلطان نگر )مولاناشریف ندوی( امام مسجدنور ایرہگڈہ)مولاناالیاس رشادی(امام مسجدخواجہ پریم نگر )مفتی عنایت قاسمی( امام خطیب مسجدسلطان باغ)حافظ عبدالعظیم (امام مسجداسماعیل حسین نٹراج نگر)مولانا محمداسلم صاحب(امام مسجدمیزان اہلحدیث )مولانافریدالدین رشادی( امام مسجدمرکزالارشاد)مولاناعبدالقدیرحسامی( امام مسجد غوثیہ فاطمہ نگر)محمدعبدالکریم قاسمی(خطیب مسجدمرکزالارشادسلطان نگر )، حافظ محمد علی ،مولاناشاھدقاسمی( امام مسجد قبا صنعت نگر)حافظ محمدعلی مصباحی کےعلاوہ دیگرعلماء وحفاظ نے شرکت کی دعاء پراس جلاس اختتام پزیر ہوا۔