حیدرآباد و اطراف
جامعہ نظامیہ میں امسال چرمِ قربانی کی وصولی نہیں ہوگی
حیدرآباد: 25؍جولائی (عصر حاضر) کورونا وائرس کی وجہ سے جو حالات پیدا ہوگئے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ایسے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سالِ حال جامعہ نظامیہ کی جانب سے چرمِ قربانی کی وصولی کا کام موقوف کیا جائے۔ وبائی حالات‘ کارکنان کی عدم دستیابی اور ممکنہ خطرات سے حفاظت کی خاطر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ صورتحال کو محسوس کرتے ہوئے محبین و معاونینِ جامعہ نظامیہ کو چرمِ قربانی روانہ کرنے کی زحمت نہیں کریں گے۔ ذمہ داران ذیلی مراکز سے بطورِ خاص خواہش کی جاتی ہے کہ وہ چرمِ قربانی عطیہ دینے والوں کو مطلع کریں اور اپنے مراکز پر چرم جمع نہ کریں۔ ان شاء الله آئندہ سال حسبِ معمول نظام جاری رہے گا۔