حیدرآباد و اطراف

نم آنکھوں کے ساتھ مولانا محمد نصیر الدینؒ سپردِ خاک

حیدرآباد: 27؍جون (عصر حاضر) مولانا محمد نصیرالدین کی نماز جنازہ سعیدآباد اُجالے شاہ عید گاہ میدان میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ اُجالے شاه سے متصل قبرستان میں انجام دی گئی۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام اور ان کے متعلقین و محبین نے شرکت کی۔ ان کے دو بیٹے مقیم الدین یاسر اور بلیغ الدین جابر تجہیز تکفین و تدفین میں پیش پیش رہے۔ محکمۂ پولیس نے علاقے میں وسیع انتظامات کیے۔  پیشہ کے اعتبار سے بوش پمپ میکینک ، 70 سالہ مولانا نصیرالدین وحدت اسلامی کے امیر تھے۔ ایک عرصہ تک آپ جماعت اسلامی کے سرگرم رکن رہے اور تنظیم چھوڑنے کے بعد انہوں نے طاہری (ٹی ٹی ایس آئی) تشکیل دی۔ وہ سعیدآباد میں لڑکیوں کا دینی ادارہ (مدرسہ) جامعۃ البنات کے بانیوں میں سے ایک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×