جامعہ احیاء العلوم ٹپہ چبوترہ میں افتتاح درسِ بخاری و جلالین
حیدرآباد: 23؍جون (عصر حاضر) مولانا محمد ظلال الرحمن فلاحی ناظم جامعہ کے مطابق جامعہ احیاءالعلوم ٹپہ چبوترہ کے زیر اہتمام تعلیمی سال سن ١٤٤١و١٤٤٢ھ ( شوال تاشعبان) میں طالبات کے لیے پنجم عربی یعنی دورۂ حدیث کا آغاز ہورہا ہےجو صحاح ستہ کے تمام اہم عناوین کےمنتخبات پر مشتمل ہے۔ ان شاءاللہ بتاریخ 24/جون سن2020ء مطابق ٢/ذوالقعدہ سن ١٤٤١ھ بروز چہارشنبہ بوقت ١٢/بجےدن رہبر شریعت پیر طریقت حضرت شاہ محمدجمال الرحمن صاحب مدظلہ سرپرست اعلی جامعہ ھذا آن لائن جلالین وبخاری کا افتتاحی درس دیں گے۔
ان شاءاللہ صدرمدرس صاحب کی جانب سے ایک آئی ڈی جاری کی جائے گی جسکے واسطہ سے تمام طلبہ وطالبات معلمین ومعلمات اور خواہشمند اس میں شریک ہوسکیں گے۔
لہذاچہار شنبہ کو١١/٤٥تک حسب معمول اسباق چلیں گے،بعدہ اس خاص آئی ڈی کےذریعہ تمام اساتذہ وطلبہ معلمات وطالبات حضرت شاہ صاحب کے درس ونصائح میں ضرور شرکت فرمائیں گے۔
اللہ تعالی اس آغاز کو قبول فرماتے ہوے خیر وخوبی سے تکمیل کی سعادت بخشے۔