آئینۂ دکن

شہریت ترمیم قانون کے خلاف آرٹس کالج جامعہ عثمانیہ حیدرآباد کے طلباء کا مہا گرجنا

حیدرآباد: 23؍ڈسمبر (عصر حاضر) شہریت ترمیم قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور ملک بھر میں روز افزوں اس میں شدت پیدا ہوتی جارہی ہے‘ ملک کی اقلیتوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون جب تک واپس نہیں لیا جاتا یا پھر اس میں مسلمانوں کا نام بھی شامل نہیں کیا جاتا تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ اسی ضمن میں حیدرآباد دکن کی وسیع و عریض درسگاہ جامعہ عثمانیہ کے طلباء کی جانب سے ’’اسٹوڈنٹس مہا گرجنا’’ ٹھیک 6؍بجے شام بمقام آرٹس کالج جامعہ عثمانیہ حیدرآباد منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کی وہ طالبات بھی شرکت کریں گی جنہوں نے اس قانون کے خلاف مثالی انداز میں آواز اٹھائی اور پولیس بربریت کا شکار ہوئی۔  شہر حیدرآباد و ریاست کی مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے اس کی حمایت کی جارہی ہے۔ اور تمام تنظیموں کے ذمہ داروں نے اس میں شرکت کرکے اس مہا گرجنا کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×